• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، 40مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں40مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ نیوملتان کے علاقے طاہر نواز سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی35ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عامر سے مسلح نامعلوم ملزمان نقدی10ہزار وموبائل لے گئے ،تھانہ مظفرآباد ،قطب پور کے علاقوں سے محمد یونس ،شیراز مقبول سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائلزفونز چھین کر لے گئے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد ثمران سے مسلح نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 7ہزار و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے مشتاق احمد سے مسلح ڈاکو نقدی5ہزار و دوموبائلزفونز لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے اصغر سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ صدر کے علاقے طارق سے دو ملزمان 3ہزار و موبائل چھین لیا ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے وحید سے دو نامعلوم ملزمان نقدی15ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے اشرف سے دو مسلح موٹرسائیکل لے گئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے علی رضا ، داود ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عبدالرحمن ،تھانہ کوتوالی کے علاقے رضا ،تھانہ صدر کے علاقے عمر ، سہیل ، تھانہ الپہ کے علاقے حماد ، تھانہ قادرپورراں کے علاقے خضر عباس ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے قاسم ، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے یار محمد ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دلاور حسین ، ولید رانا اور رمضان حسن کے گھریلوں سامان ،طلائی زیور،نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید