• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے قتل عام پر اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کرونگا، عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر و چیف وہپ قومی اسمبلی پی ٹی آئیایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نےکہا ہے کہ بلوچستان میں سرائیکی وسیب کے مزدوروں کا قتل عام نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ وفاق کے خلاف گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا میں اسمبلی کے فلور پر سرائیکی وسیب کے مزدوروں کے قتل عام پر نہ صرف مذمتی قرارداد پیش کرونگا بلکہ مقتولین کے ورثا کی داد رسی کیلیے آواز بلند کرونگا ۔
ملتان سے مزید