• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس چیک کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج،منشیات کے ملزم کی منظور

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لیے 7 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے7 اکتوبر تک ملتوی کا حکم،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور ،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 4 اکتو بر تک ملتوی،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت غیر موثر قرار دیتے ہوئے داخل دفتر کرنے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید