• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو اہلکاروں کاغلط مقدمے میں چالان ،ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ہائیکورٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے میپکو ملازمین کو غلط مقدمے میں چالان کرنے پرڈائریکٹر ایف آئی اے زون کو طلب کر لیا ہے اور ان سے رپورٹ بھی طلب کی ہے پٹیشنر محمد عمران ایس ڈی او میپکو اور دیگر پیٹیشنرز کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے کبیروالہ کے ایک عادی شکایت کنندہ کی بوگس شکایت پر انکوائری کیے بغیر مقدمہ درج کر دیا اور ملزمان کے بیانات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جبکہ میپکو ملازمین نے قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ایک صارف کے گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو ہٹایا تھا اور اس سلسلہ میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے۔محکمانہ انکوائری میں بھی میپکو کا عملہ بے قصور پایاگیا۔
ملتان سے مزید