• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف کچہری چوک پرمظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجگور بلوچستان میں سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف کچہری چوک پر سرائیکی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ بلوچستان، پنجاب اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرے سے سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ، ملک اللہ نواز وینس، عنایت اللہ مشرقی، ملک جاوید چنڑ، رانا رفیع الدین، حاجی یوسف انصاری، مظہر جاوید سیال، کامریڈ لیاقت چوہان، ملک فہیم آرائیں، سلیم درباری، غازی احمد حسن کھوکھر، ڈاکٹر ساجد چانڈیہ، خواجہ شعیب الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔ ثوبیہ ملک اورشاعر نذیر کچالہ نے ترانے سنائے۔
ملتان سے مزید