• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس میں طالبات کے لیے سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان میں ڈائریکٹوریٹ کالجز ملتان ،سول پولیس ڈیفنس، حکومت پنجاب کے باہمی تعاون سے طالبات کے لیے سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کرائی گئی ،سول پولیس ڈیفنس، حکومت پنجاب کی جانب سے محمد عمران اور مس زینب نے بطور ٹرینر طالبات کو روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور بدقماش لوگوں سے لڑنے کے مختلف طریقے بتائے، پرنسپل سائنس کالج ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہاکہ اس طرح کی ٹریننگ کالج میں آنے والی تمام طالبات کے باحفاظت گھر سے کالج آنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔
ملتان سے مزید