• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نشتر روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں نشتر روڈ کشادہ اور اپ گریڈیشن کرکے ٹریفک بہاو کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ نشتر ہسپتال روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک بہاؤ ی بہتری کیلئے روڈ سٹرکچر کو بہتر کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوائیڈز اور تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کا الٹی میٹم بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ نشتر روڈ کو ماڈل بناکر لینڈ سکیپنگ ،شجرکاری اور سڑک کو کشادہ کیا جائے گا جبکہ نشتر ہسپتال کی دیوار کو تجاوزات مافیا سے مکمل کلئیر کرایا جائے گا۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کو نشتر روڈ پر قائم غیر قانونی پلازوں کو سربمہر کرنے کی ہدایت کردی سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی مستقل ڈیوٹی کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرینگے ۔صادق علی ڈوگر نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کرکے انفراسٹرکچر تباہ کرنے والوں پر فوری مقدمہ درج ہوگا۔
ملتان سے مزید