• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل استعمال والے سوئی گیس میٹر سمیت 9 منقطع ،6 ایکسٹینشن اتروا دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت 9 میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، جلالپور میں ایک صرف گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا ۔
ملتان سے مزید