اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک اہم پیش رفت میں پاکستان اور روس نے منگل کو ماسکو میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر کے باضابطہ بارٹر ٹریڈ معاہدہ کرلیا اور اس حوالے سے روسی کمپنی ایل ایل سی ایسٹارٹا ایگرٹریڈنگ اور پاکستانی فرمز فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی میسکے اور نیشنل فروٹ پراسیسنگ فیکٹری نے سامان کے تبادلے کے لیے معاہدے کیے جن میں چنے، چاول، پھل سمیت مختلف اشیاء کا لین دین شامل ہے۔
یہ پیش رفت ماسکو میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم میں ہوئی، جو پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات میں ایک اہم واقعہ بن گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ کمیونیکیشن عبدالعلیم خان کی قیادت میں فورم میں 60 پاکستانی کمپنیوں کے وفد نے شرکت کی، جس نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کی کوشش کی۔