• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی نائب کپتان کے علاج میں تاخیر، وعدے پورے نہیں ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں انجرڈ ہونے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ابوبکرتاحال علاج سے محروم ہیں۔ فیڈریشن اور حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ، انہیں بیرون ملک جانا پڑے گا۔ صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے ابوبکر کا علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے علاج کی یقین دہانی کرائی تاہم اب تک کچھ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابوبکر سرجری بیرون ملک کرانے کے خواہش مند ہیں ، تاہم ان کے پاس لاکھوں روپے نہیں اور ادائیگی پر بھی کوئی یقین نہیں۔ فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ ابوبکر کا چیک اپ کرا رہے ہیں، بیرون ملک بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔ فیڈریشن کے صدر نے وزیراعظم کواس متعلق خط لکھا ہے۔

اسپورٹس سے مزید