اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روزنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر گئےانکے بڑے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، وزیرِاعظم نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔