کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں بہتری ،ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی،یورو کی قیمت 1.84روپے کم ہو گئی، پاونڈ بھی 2.04 روپے سستا ہو گیا، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10پیسے کی کمی سےڈالر کی قیمت خرید 277.60 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے اور قیمت فروخت 277.80 روپے سے کم ہو کر277.70 روپے ہو گئی۔