• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ فروخت پر پابندیاں عائد

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) عالمی سطح پر توانائی کے بحران اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر روزانہ کی بنیاد پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ پاکستان کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری ہدایات کے تحت ٹرانسپورٹ کے لیے ڈیزل کی بھی یومیہ حد مقرر، موٹر سائیکلوں کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 2 لیٹر پیٹرول، کاروں کو 10 لیٹر پیٹرول جبکہ مائیکرو بس، جیپ اور پک اپ گاڑیوں کو 20 سے 25 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈیزل استعمال کرنے والی پک اپ اور لوکل بسوں کے لیے روزانہ 70 سے 80 لیٹر کی حد مقرر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید