• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، نوازشریف

لاہور (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کر کے عالمی اور معا شی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر وزیراعظم کو ہدایت دی کہ غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ممکن اقدامات کیے جا سکتے ہیں وہ کیے جائیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید