اسلام آبا د(این این آئی)وزارت اطلاعات نے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔اپنے بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبر جھوٹی ہے، یہ جھوٹا بیانیہ بھارت سے جڑے ایک پاکستان مخالف اکائونٹ سے گھڑا گیا،جھوٹے بیانیہ کا مقصد پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت مضبوط تعلقات کے دوران خوف پھیلانا ہے۔