• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر)ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے نورانی کباب ٹرن کے قریب چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں آصف ولد شکور اور شعیب ولد بشیر احمد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے جن میں حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد اور لین دین کا ریکارڈ موجود ہے۔تمام برآمد شدہ رقم اور موبائل فونز کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 18/2026 درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد کاشف ، ساجد حسین اور سمر جلال شامل ہیں۔ ملزمان سے پاکستانی سمیت 21 ممالک کی کرنسیاں برآمد ہوئیں۔برآمدگی میں 82 ہزار پاکستانی روپے ، 3520 امریکی ڈالر، 3830 یورو اور 1525 برطانوی پاؤنڈ، 54635 ترک لیرا، 16765 اماراتی درہم ، 525000 عراقی دینار اور دیگر خلیجی ، وسطی ایشیائی اور افریقی ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔چھاپے میں 2 کلوگرام چاندی کی بارز اور پرائز بانڈز بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید