کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور نے غیر قانونی مائگریشن اور پہلے سے موجود غیر ممالک میں آٹھ لنک آفسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید لنک آفس قائم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں غیر ممالک میں موجود لنک آفیسز میں 4 ہزار قیدیوں کو کونسلر سہولیات فراہم کی جبکہ قیدیوں کی تعداد بے انتہا زیادہ رہی۔ اسی عرصے میں ایک ہزار شکایتوں پر مذکورہ ملک اور پاکستان میں کارروائیاں ہوئیں مگر یہاں بھی شکایتوں کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔ ڈی جی کی ہدایت پر چار زونل دفاتر جن میں گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں وہاں پر ٹارگٹس رسک انیلسز یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔