کراچی (نیوز ڈیسک) 2050تک دنیا کی امیر ترین معیشتیں، ایشیا عالمی اقتصادی مرکز بننے کی پیشگوئی، عالمی معاشی طاقت کا مرکز مغرب سے ایشیا منتقل ہوگا، ابھرتی ایشیائی معیشتیں2050تک عالمی پیداوار کا 40فیصد ہونگی۔ گلف نیوز کے مطابق ایک عالمی سرمایہ کاری بینک کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2050تک عالمی معیشت کا مرکز تیزی سے ایشیا کی طرف منتقل ہونے کا امکان ہے اور ابھرتی ایشیائی معیشتیں عالمی پیداوار کا تقریباً 40فیصد یعنی لگ بھگ90ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ اندازوں کے مطابق چین تقریباً 41.9 کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہوگا جبکہ امریکا 37.2 کھرب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور بھارت 22.2 کھرب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آسکتا ہے۔