• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کی قیمت مقرر کرنا حکومت کی صوابدید، کاشتکاروں کی درخواستیں مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی قیمت مقرر کرنے کو حکومت کی صوابدید قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کی درخواستیں مسترد کردیں۔سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت اور کرشنگ سیزن سے متعلق کاشتکاروں کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ درخواست گزر اپنا مؤقف ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے کرشنگ سیزن سے قبل قیمت اور کوالٹی پریمیم مقرر نہیں کیا۔ شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کے تحت قیمت مقرر کیا جانا ضروری ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومتی پالیسی اور معاشی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق یکم اکتوبر سے کرشنگ سیزن شروع ہونا چاہیے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت کو گنے کی کم از کم قیمت مقرر کرنے کا صوابدیدی اختیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید