• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیک سٹی لاہور، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع موجود ہیں، شیخ مومن احمد

لندن (جنگ نیوز) لیک سٹی لاہور کے رہائشی منصوبوں میں بیرون ملک آباد پاکستانیوں کیلئے محفوظ سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس بات کا اظہار لیک سٹی لاہور کے برطانیہ و یورپ میں منیجنگ ڈائریکٹر شیخ مومن احمد نے لندن میں منعقد روڈ شو کے موقع پر کیا۔ روڈ شو میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے رہائشی منصوبوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بکنگ کرائی۔ شیخ مومن احمد کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ماسٹر ڈیولپر ہیں۔ لیک سٹی کے گرد چار دیواری موجود ہے اوروہاں پہلے ہی 25ہزار افراد آباد ہیں، دوسرے رہائشی منصوبوں کی نسبت ہماری خاص بات یہ ہے کہ ہم تیار پراپرٹیز فروخت کیلئے پیش کرتے ہیں۔ لیک سٹی میں 24گھنٹے بجلی دستیاب رہتی ہے ، شاپنگ مال، گالف کورس، اسکول سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے 10تعمیراتی منصوبے چل رہے ہیں جن میں ولاز، اپارٹمنٹس ، شاپنگ مالز وغیرہ شامل ہیں۔ شیخ مومن احمد نے کہا کہ قیمتوں کا تعین پلاٹ اور کنسٹرکشن کے حساب سے کیا جاتاہے اور ایک کروڑ سے 10کروڑ تک کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات ٹریڈ منسٹر شفیق شہزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی صورت حال بہت بہتر ہو رہی ہے اور ہم ایسے اچھے منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ پاکستان میں لوگ محفوظ طریقے سے سرمایہ لگا سکیں۔ لیک سٹی ایک معیاری کمپنی ہے ان کے پاس تمام اجازت نامے بھی موجود ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ برطانیہ میں ان کا دفتر موجود ہے یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ کمپنی قائم رہے گی اور ان کے کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیںمکمل تعاون بھی فراہم کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے روڈ شو دیگر شہروں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

یورپ سے سے مزید