کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان، ڈپٹی آرگنائزرز ہارون موسیٰ خیل،بشیر آفغان،زبیر ترین، ڈاکٹر دلبر ازل، امین اچکزئی، شریف دومڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال خان کاکڑاور وہاب آغانے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ مائنز ولیبر کے بعد محکمہ تعلیم نے بھی میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں مزدوروں کے بچوں کو سکالر شپ کے ذریعے علم سے منور کرنا تھا ،محکمہ مائنز ولیبر نے مزدوروں سے ان کے بچوں کی دستاویزات فارم وغیرہ جمع کرکے بعد میں ان کے حقوق غصب کئے اور ایک ہی ضلع ڈیرہ بگٹی کے بچوں کو جن کی اکثریت مزدور بچوں کی نہیں تھی کو شامل کیا گیا اور باقی تمام اضلاع کو نظر انداز کردیا گیا اب محکمہ تعلیم کے حکام کی ملی بھگت سے قابل ومستحق طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے انہیں میرٹ لسٹ سے باہر کردیاگیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن واضح کرتی ہے کہ علم دشمنی پر مبنی اقدامات میں ملوث افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے اور میرٹ پامالی کے خلاف ہر فورم پر آوزبلند کرنے کے ساتھ احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا۔