کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے بیان میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کےرکن آغا خالد شاہ کی شہادت کو بلوچستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ پانچ دن گزرنے کے باوجود آغا خالد شاہ اور ان کے کزن سید غریب شاہ کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں جو قابل مذمت اور انتظامیہ کے کردار پر بھی سوالیہ نشان ہے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے عوام اور کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہےبیان میںحکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ شہداء کےقاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پارٹی کسی صورت خاموش نہیں رہے گی ۔