• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں ہونیوالی نسل کشی کیخلاف آواز بلند کی جائے‘سیوغزہ سوسائٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیو غزہ سول سوسائٹی تحریک کے رہنما محمد رمضان نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت فلسطین میں نسل کشی بند کرانے کیلئے عالمی سطح پر اپنا کردار اد کرے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سفیان ، رحیم بخش و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سیوغزہ کمپئن گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی، ایک سال کے دوران اس کا دائرہ ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں پھیل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ القدس ہمیں پکار رہا ہے ۔ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید