کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہد اختر بلوچ نے کہاہےکہ بدقسمتی سے حکمران ومقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھ رہے اس لیے لوگوں کو انسانی حقوق حاصل ہیں نہ آئینی وقانونی جس سے احساس محرومی میں اضافہ ہورہاہے لوگوں کو لاپتہ کیاجارہاہے تعلیم وصحت کی سہولیات میسر نہیں جرائم پیشہ اور منشیات فروش آزاد گھوم رہے ہیں جنہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کاکوئی خوف تک نہیں انہوںنے وفد اور اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں کی لوٹ مار نااہلی ناکامی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کوکوئی ریلیف نہیں ملا لوگوں کو روزگاردیاجارہاہے نہ ہی سرحدی تجارت پرعائد پابندی ختم ہورہی ہے جس سے غربت کی شرح میں سنگین اضافہ ہورہاہے ۔