پشاور( وقائع نگار)ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن وقاص علی شاہ اور ڈائریکٹر ایسٹ زون رحمان خٹک کی ہدایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر حضر ت عباس نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وسیم یوسف کے ہمراہ نشتر آباد اور سکندر پورہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیااس دوران د کانوں سے باہر پڑا ہوا دو گاڑیاں سامان بھی ضبط کرلیاگیا اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور اپنا قیمتی سامان دکانوں کے اندررکھیں اور فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلا رکھیں انہوں نے سائیکل مارکیٹ میں د کانداروں کو سختی سے ہدایت کہ وہ فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلا رکھیں۔