• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کے عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے 2024-2026 کیلئے چیف الیکشن کمشنرپروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود السید نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کر دیا ہے ڈاکٹر کامران احمد جنرل سیکر ٹری، نائب صد رلاہور ڈویژن ڈاکٹر نادر خان ، ڈاکٹر سکندرحیات وڑائچ سرگودھا ،ڈاکٹر محمد جمیل محسن فیصل آباد ، ڈاکٹرمحمد رضوان شریف ملتان ، ڈاکٹر محمد عباس چوہدری گجرات ڈویثرن، ڈاکٹرسرفراز چوہدری ساہیوال ڈویثرن ڈاکٹر نجیب الرحمن ڈی جی خان ، ڈاکٹر محمد شہباز بہاولپور ، ڈاکٹر امیتاز احمد گوجرانوالہ ڈویژن ، ڈاکٹر امجد حسین راوالپنڈی ڈویژن سے کامیاب ہوئے،فنانس سیکریٹری ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم لاہور صدر (الیکیٹ)کیلئے ڈاکٹرشفیق احمد قصور اور ڈاکٹرمحمد مقصود ذاہد گجرات کے درمیان انتخاب ہو گا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی 2نشستوں پر ڈاکٹر ذین الحسن گوجرانوالہ، ڈاکٹر توقیر احمد جہلم ، ڈاکٹر امجد حسین ملک ملتان اور ڈاکٹر اقبال حسین جھنگ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اِن امیدواروں کے درمیان الیکشن کے سلسلے میں پولنگ 13اکتوبر بروز اتوار ہو گی۔