• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے شیڈ سےکروڑوں روپےکا تانبہ چوری کیس 3ملزمان کیدرخواست ضمانت منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ریلوے شیڈ سےکروڑوں روپے کے تانبے کی چوری کے کیس میں تین ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر درخواست گزار متعلقہ شیڈ میں تعینات ہی نہیں تو ملزم کیسے بنایا؟ایک ہی گاڑی تین چار بار شیڈ سے مال لے جاتی رہی چیک کیوں نہیں کیا گیا، لگتا ہے چوتھی بار حصہ اوپر تک نہیں پہنچا سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم رضا سب سٹور کیپر سیکشن یارڈ کا انچارج ہے اسی کی نگرانی میں مال رکھا جاتا ہے،