• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کومسلمانوں کےقتل کاکھلا لائسنسمل گیا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض یورپی قوتوں نے اسرائیل کو مسلمانوں کے قتلِ عام کا کھلا لائسنس دے رکھا ہے،عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ، اقوامِ متحدہ کی قراردادیں، دنیا بھر کے ممالک میں مسلسل احتجاجی مظاہرے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتلِ عام سے روکنے میں ناکام ہیں،امت مسلمہ کا اتحاد اور جسد واحد بننا ہی دشمن کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔ وہ پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہاکہ اب اسرائیل نے اپنی ظالمانہ فوجی کارروائیوں کا کا محور ایک بار پھر لبنان کو بنالیا ہے، ۔ لبنان میں پیجر حملوں اور بعد ازاں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اسرائیل نے شام اور یمن پر بھی حملے تیز کردیئے ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے دنیا بھر میں مصروفِ عمل ہے۔