• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4گھروں اور گودام میں لاکھوں کے ڈاکے ، 2 کاریں بھی چوری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) فیصل ٹاون میں ڈاکوؤں نے عبدالطیف کے گھرسے 2 لاکھ 10ہزار اور موبائل فون ،ہربنس پورہ میں ریاض احمد کی فیملی سے 1 لاکھ 90 ہزار اور موبائل فون،نصیر آباد میں اختر علی کی فیملی سے 1لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون،شفیق آباد میں نصیر اللہ انجم کے گھرسے 1 لاکھ 70 اور موبائل فون، نیو انارکلی میں خاور حیات کے گھرسے1 لاکھ 65 ہزار اور موبائل فون ،گوالمنڈی میں مشتاق احمد کے گھر سے 1لاکھ 50 ہزار اور موبائل فون،باٹا پور میں نسیم اختر کے گودام سے ایک لاکھ 20ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادمان اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ ٹاون شپ مصری شاہ اور لوہاری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔