• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس،زیرتفتیش مقدمات کاجائزہ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں نامزد ملزمان کے زیرتفتیش مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیرالتواء کے چالانوں کی بروقت تکمیل کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ۔بلال صدیق کمیانہ نے افسران کو زیرالتواء مقدمات جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈویژنل ایس پیز انوسٹی گیشن نے سی سی پی او لاہور کو پینڈنگ مقدمات کے چالان جلد جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جلد مقدمات نمٹانے سے پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔