• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا میڈیکل سپیشلائزیشن کاشعبہ بن چکا ہے،ڈاکٹرالفریدظفر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال شعبہ ای این ٹی میں ڈاکٹرز کی امتحانی تیاری کے لئے رہنما اصولوں کے بارے میں کورس کا اختتامی سیشن ہوا، ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبہ میں جدت آرہی ہے اور آج کا شعبہ طب در حقیقت میڈیکل کی سپیشلائزیشن کا دور ہے ۔ پروفیسر الفرید نے کورس کے کوآرڈینیٹر اور ای این ٹی یونٹ 2کے سربراہ ڈاکٹر محمد الیاس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد،پروفیسر محمد امجد، پروفیسر طاہر رشید اور پروفیسر نجم الحسنین خان نے لیکچرز دیے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئیر(ر) انوار الحق،پروفیسر ارشاد ملک، پروفیسر ایوب احمد خان اور پروفیسر تیمور لطیف ملک،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین،ڈاکٹر عامر ایوب اعوان، ڈاکٹر عبدالعزیز بھی تقریب میں موجود تھے۔