• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹوارزم اتھارٹی کے ٹی او آرز کا جائزہ،مختلف تجاویز

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب ٹورزام اتھارٹی کے قیام کیلئے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، سیکرٹری سیاحت پنجاب، محکمہ خزانہ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ٹوارزم اتھارٹی کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ خزانہ، سیاحت و قانون اور والڈ سٹی کے افسر وں نے اتھارٹی کے قیام کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ صوبائی وزیر نے 2 روز میں ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات دیں اورکہاکہ تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کو بھی ڈرافٹ میں شامل کیا جائے ، ماہرین کی تجاویز پر بھی غور کرنے اور اتھارٹی کے ایچ آر، قانون اور دیگر امور کا بھی جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے۔