• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو،مجموعی پیش رفت پر تبادلہ خیال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا۔ صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر محمود ایاز اور سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ نے شرکت کی۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ مجموعی پیش رفت اور ڈرائنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآںڈینگی کی کلینیکل مینجمنٹ کے عنوان پر ماسٹر ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ ہوئی ۔