• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاتی ڈور سے جانیں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ دھاتی ڈورسے انسانی جا نیں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ آئی جی نے کہاکہ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید برآں آئی جی نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش د ی۔ انہوں نےنے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات، بھٹہ مالکان اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف فی الفور سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کی ۔