• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کی شپنگ کمپنی پاکستان میں 2بلین ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تشکیل نو کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ اور پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف نے ڈنمارک کے وزیر صنعت کی جانب سے دستخط شدہ ایم او یو پیش کیا۔ اس مفاہمتی یادداشت کے بعد مارسک ڈنمارک کی شپنگ کمپنی پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں تقریباً 2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔ تقریب میں وزیر خزانہ محمد اور نگزیب، وزیر تجارت جام کمال، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صنعت و تجارت رانا تنویر، وزیر توانائی اویس لغاری، ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں پیش رفت پر ڈنمارک کے مشکور ہیں۔ یادداشت کے نتیجے میں وزارت بحری امور بندرگاہوں میں لاجسٹک نظام کو مربوط‘ کراچی میں گہرے پانی کا کنٹینر ٹرمینل قائم‘ گڈانی میں جہازوں کی ری سائیکلنگ کی سہولیات بہتر بنا سکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید