• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیک ہولڈرز کی نمائندہ نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کی جائے، سردار طاہر محمود

اسلام آباد (نیو ڈیسک)اسلام آباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ریلٹرز کے مرکزی رہنما سردار طاہر محمودنے فائلرز کی تعداد دگنی ہونے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری طبقے کی ٹیکسوں سے متعلق شکایات دور کرنے کے لیے فوری طور پر پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندہ نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کی جائے تاکہ ٹیکسوں میں پائے جانے والے تفاوت کو دور کر کے ٹیکسوں کے نظام کو انتہائی اسان اور تاجر برادری کے لیے قابل قبول بنایا جائے سردار طاہر محمودنے اسلام آباد چیمبرز کے نئے بورڈ کی حلف برداری کے بعداپنے ایک بیان میں کہا کہ معیشت کا استحکام تاجر برادری کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن میں پاکستان بھر کی تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ عرصہ دراز سے ٹیکسوں کے بارے میں تاجر برادری کی تجاویز کو پس پشت ڈالنے کی روش تبدیل کرکے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک ایسا نمائندہ فورم تشکیل دیا جائے جس میں حکومتی نمائندے اور تاجر برادری کے نمائندے ایک ٹیبل پر بیٹھ کر ٹیکسوں کا جامع اور فعال نظام وضع کریں اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کہ مقاصد کے حصول کو ممکن بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید