• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای نے حسن نصر اللّٰہ کو اسرائیلی سازش سے خبردار کیا تھا، ذرائع

کراچی(نیوز ڈیسک)تین ایرانی ذرائع نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کو اسرائیلی حملے میں شہادت سے چند دن قبل لبنان سے فرار ہونے کی تنبیہ کی تھی اور اب وہ تہران میں اعلیٰ حکومتی عہدوں پر اسرائیلی مداخلت پر سخت پریشان ہیں۔ ایک سینئر ایرانی اہلکار نےبتایا کہ 17ستمبر کو حزب اللہ پر بوبی ٹریپپیجرز حملے کے فوراً بعد خامنہ ای نے ایک ایلچی کے ہاتھ پیغام بھیجا کہ وہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سے درخواست کریں کہ وہ ایران روانہ ہو جائیں، ان انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے پاس حزب اللہ کے اندر سرگرم کارکن ہیں اور وہ انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ پیغام رساں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان تھے، جو نصر اللہ کے ساتھ اپنے بنکر میں موجود تھے جب اسے اسرائیلی بم کا نشانہ بنایا گیا اور وہ بھی شہید ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید