• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں توقع سے زیادہ کمی آئی، بینک نجی شعبے کو قرض دیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ، جنگ نیوز )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ،بینکنگ کے شعبے کیلئے ہمارا واضح پیغام ہے کہ نجی شعبے کوقرض دیں کیونکہ نجی شعبہ ہی معاشی ترقی کی قیادت کرے گا،یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کرینگے،پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں، پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کرےگا۔اسلام آباد میں پاکستان اکانومی ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،معاشی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہےہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے،یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کرینگے،ہمیں اصلاحات کی جانب جاناہوگا، ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھانا ہے، ہماری معیشت جس جگہ پر موجود ہے ہمیں اسے استعمال کرتے ہوئے ملک میں معاشی استحکام لانا ہے،مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید