• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں فوری طور پر 500بیسس پوائنٹس کی کمی کردی جائے کیونکہ افراط زر کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد پر آگئی ہے۔ ایس ایم تنویر نے بیان میں کہا کہ جنوری 2025 تک شرح سود میں مزید کم کرکے 8 فیصد پر لائی جائے اور کاروبار میں آسانی وقت کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ مجموعی طور پر معاشی اشاریے بہتر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون 2023 سے ستمبر 2024کے درمیان پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو معاشی صورت حال میں واضح بہتری نظر آتی ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پیکیج کی منظوری سے مزید بہتری کے آثار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید