• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 فیصد پاکستانیوں کو فراڈ، بینک اکاونٹ ہیک ہونے کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جعلسازوں کی جانب سے ای میل یا میسجزپر بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوششوں کی شرح کم ہے ، مگر عالمی سطح پریہ رجحان زیادہ پایا جاتا ہے،اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائڈانڈیپینڈینٹ نیٹ ورک کے دنیا کے 39 ممالک میں کیے گئے سروے سے چلا، سروےکے مطابق 3 فیصد پاکستانیوں نے افراد کا سامنا کیااور جعلسازوں نے ای میل کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن 97 فیصد پاکستانیوں نے ایسی کوئی ای میل موصول نہ ہونے کا بتایا ۔ سروے کے مطابق جعلساز عالمی سطح پر زیادہ متحرک دکھائی دیے ااور 39ممالک سے حاصل مجموعی رائے کےمطابق ،34فیصد نے ای میل کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات حاصل کرنے کی کوششوں کا سامنا کیا،،جبکہ مشرق وسطی میں 11فیصد فشنگ اسکیمرز سے پریشان نظر آئے۔ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے نجی ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہونے کی بھی شکایت کی ،البتہ 98 فیصد نے اس سے محفوظ ہونے کا کہا، نجی معلومات انٹرنیٹ پر لیک ہونے کی عالمی سطح پر شرح13فیصد نظر آئی ۔
اہم خبریں سے مزید