• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی: قیدی وین پر فائرنگ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی سےپیشی پر جانے والی قیدیوں کی وین پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے قیدی و پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جوابی کاروائی سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرے کوشدید زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، دو حملہ آور فرار ہو گئے،ایس ایس پی نصیر آباد فہد خان کھوسہ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ڈسڑکٹ جیل کے قیدیوں کو سیشن کورٹ میں پیشی پر جانے والی وین پر4 نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک قیدی نظر محمد موقع پر جاں بحق اور تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کیا جارہاتھا کہ راستے میں ایک پولیس اہلکار حبیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا قیدی کی ہلاکت کیخلاف مشتعل افراد نےٹا ئر جلا کر پٹ فیڈر کینال کے مقام پر لاش رکھ کردھر نا دیدیا جس سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پرٹریفک معطل ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید