• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: معذور افراد کیلئے 40 ہزار ہمت کارڈز کی پرنٹنگ مکمل، لانچنگ آج

لاہور(آصف محمود بٹ )پنجاب میں پہلی مرتبہ ایسے معذور افراد جوکام نہیں کرسکتے ان کی مالی امداد کے لئے ’’ہمت کارڈ‘‘ کی لانچنگ آج ہوگی، معذورافراد کیلئے 40 ہزار ہمت کارڈز کی پرنٹنگ مکمل کرلی گئی۔ اس حوالے سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پر سہ پہر تین بجے ہونیوالی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلی مریم نواز شریف ہونگی جبکہ صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال سہیل شوکت بٹ ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری سوشل ویلفئیر جاوید اختر محمود کے علاوہ صوبائی وزراء اور اعلی عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40ہزار ہمت کارڈز فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کر دیئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر ’’ہمت کارڈ پروگرام‘‘ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25کا حصہ بنا کر 2ارب روپے رکھے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید