• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹہ سسٹم درست ہے تو پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے، کراچی گرینڈ الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگرکوٹہ سسٹم درست ہے تو اسے پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے، ورنہ صوبہ سندھ سے بھی کوٹہ سسٹم فوری ختم کیا جائے۔ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید ضمیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ نااہل ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کے تمام سرکاری اداروں اور کراچی کو برباد کردیا ہے، کوٹہ سسٹم اگر سندھ میں منصفانہ ہے تو اے پورے پاکستان میں لاگو کیا جائے ورنہ یہ سسٹم فوری ختم کیا جائے۔انہوں نے کوٹہ سسٹم کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ کراچی کے تمام لوگ خواہ وہ پنجابی، پٹھان، مہاجر، سندھی، بلوچ، میمن، گجراتی، بنگالی یا کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں، ان کا کسی بھی مذہب سے تعلق ہو، وہ اس بدبو دار نظام کی سخت مذمت اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیںکہ سندھ میں نافذکوٹہ سسٹم فوراً ختم کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید