• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفین کاظمی نے سپریم کورٹ میں جو کیا قابل قبول نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پوچھے گئے سوال ”کیا تحریک انصاف درست قانونی راستہ اختیار کررہی ہے“ کے جواب میں تجزیہ کار ریما عمر ، عمر چیمہ ،مظہرعباس اور سلیم صافی نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، مصطفین کاظمی نے جو کچھ سپریم کورٹ میں کیا وہ انتہائی نامناسب ہے انہوں نے جو حرکت کی ہے وہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، لگ رہا ہے کہ کوئی نہ کوئی علی امین گنڈا پور بننے کی کوشش کررہا ہے پی ٹی آئی کو اپنے اس کلچر کو روکنا ہوگا،پی ٹی آئی کو یہ امکان زیادہ نظر آرہا ہے کہ فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف آئے گا ۔ تجزیہ کار ریما عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں نہ ہی ڈیموکریسی نظر آرہی ہے اور نہ ہی شفافیت نظر آرہی ہے ۔میرا خیال ہے یہ جو کمیٹی ہے اس کو اپنے رول بنانے چاہئے تھے اور ہمارے لئے واضح کرنا چاہئے تھا کہ کس طرح فنکشن کرتی ہے میری رائے میں سپریم کورٹ اس بات پر کہ ایک جج دستیاب نہیں کام کرنا بند نہیں کرسکتی ہے اس لئے میرا سوال تو یہ ہے کہ اگر ایک جج دستیاب نہیں ہے تو کتنے عرصے تک کمیٹی اپنا کام روکے رکھ سکتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید