• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا رویہ ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے، رانا ثناء

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں،اس کا رویہ نا قابل برداشت ہوتا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کیلئے ضروری ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کیلیے ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید