لاہور (آئی این پی ) ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا ہے کہ تہران میں ہر ماہ 50 سے100پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے۔ وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا، چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی، ایرانی قونصل جنرل نے معمولی خرچ پرتہران میں پاکستانی بچوں کےدل کےآپریشن کی پیشکش کی۔ مہران مواحد فر کا پاکستانی بچوں کے لیے ہارٹ سرجری کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 100 کے قریب پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری تہران میں ہرماہ ہوسکتی ہے، چوہدری شافع حسین کی جانب سے تہران میں پاکستانی بچوں کے آپریشن کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پنجاب ایران میں عدم دستیاب دوائیں اور طبی آلات فراہم کرسکتا ہے۔