• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لیے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ قطب پور پولیس نے ملزم حق نواز سے44لیٹر ،ملزم یوسف سے28لیٹر شراب جبکہ گلگشت پولیس نے ملزم انیل سے15لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔چہلیک پولیس نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 1شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پولیس نے1نامزد ملزم دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ شہریوں کا لاکھوں روپے مالیت کا چیک دینے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات کے الزام میں پولیس نے14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے 2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بناکر شہریوں سے ناجائز بھتہ خوری کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید