• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے وفد کا نشتر 2کا دورہ ڈاکٹروں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر 2میں عملے کی شدید کمی، مریضوں کا علاج متاثر ہونے لگا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا نشتر 2کا دورہ، ڈاکٹروں نے مسائل کے انبار لگا دئیے ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز نشتر ہسپتال 2کا دورہ کیا جہاں سینئر ،جونئیر ڈاکٹروں سے ملاقات کی اس دوران نشتر 2 کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال میں ایس این ای کے مطابق فیکلٹی سٹاف کی منظوری کر کے تمام سیٹوں پر فوری بھرتی کی جائے ، نشتر 2 میں سپورٹ سٹاف ، جینی ٹوریل سٹاف کی شدید کمی ہے ، جبکہ نشتر 2 کے ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے، ایڈہاک کو ریگولر کرنے اور ڈی جی خان کی طرز علیحدہ پی پی ایس سی لایا جائے، ڈاکٹروں سٹاف کو شہر سے نشتر 2 لانے لیجانے کیلئے ویڈا بس کا علیحدہ روٹ رکھا جائے۔
ملتان سے مزید