• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الغازی ٹریکٹرز نے 85ہارس پاور انجن کا حامل نیاٹریکٹر متعارف کرادیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا ہے،اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی گرین انیشی ایٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر تھے، انہوں نے نیا ا ٹریکٹر متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اس ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا،تقریب میں سرکاری حکام، کاروباری ادارے، ڈیلرز، وینڈرز اور الغازی کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید