• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقرا کھٹکانہ محلہ میں بچے پر تشدد پولیس کے پہنچنے پر قاری فرار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ جلیل آباد کے علاقےقاری کا 12سالہ بچہ پر مبینہ تشدد پولیس اطلاع موقع پر پہنچی قاری فرار کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق محمد آصف نے پولیس کو اطلاع دی کہ جامعہ مسجد اقرا کھٹکانہ محلہ میں میرا بیٹا ابراہیم آصف کو مسجد کے قاری فیضان نے سبق یاد نہ کرنے پر سوٹی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرے بیٹے کی کمر پر لال نشان واضح موجود ہیں، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو قاری فیضان پولیس کو دیکھتے ہوئے فرار ہوگیا جس کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید